?ولمبو ??س? م?? پا?ستان ?? ب??نگ جار?

188

کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اس میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ میزبان ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

میچ کی خاص بات قومی ٹیم کے مڈل آڈر بیٹسمین یونس خان کی ٹیسٹ میچوں کی سنچری ہے وہ آج 100واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔کپتان مصباح الحق نے یونس خان کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امیدہے کہ تجربہ کار بیٹسمین اچھی کارکردگی دکھا کر میچ جتوانے میں کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں گرین کیپس کو ایک -صفر کی برتری حاصل ہے۔