وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرارہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 25اور26جون کو ریٹرنگ افسران کے دفاتر میں صبح 8بجے سے شام 4بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔مجموعی طور پر 79یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخاب ہوگا اور ہر یونین کونسل میں 13نشستوں پرالیکشن ہوگا۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 25جولائی کو ہوگی۔