عامر خان ?? درخواست ضمانت پراستغاث? ?و ?ل ??لئ? نو?س جار?

221

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان کی درخواست ضمانت پر استغاثہ کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی نمبر 2کی عدالت میں عامر خان کے خلاف جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت ملزم کے وکلاء نے درخواست ضمانت جمع کرائی جس پر عدالت نے استغاثہ کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تفتیشی افسر ملزم کے وکلاء کو مقدمے کی دستاویزا فراہم کرے جب کہ فریقین کل عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیں ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے ملتوی کردی۔