استنبول ،مسلم ام? ?? نوجوانو? ?ا صدر مقام منتخب

182

            استنبول : ترکی کے دارلحکومت استنبول کو سال 2015-16ءکیلئے مسلم امہ کے نوجوانوں کا صدر مقام منتخب کرلیاگیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم سے منسلک اسلامی کانفرنس ڈائیلاگ و تعاون یوتھ فورم ، نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کی وزارت اور استنبول بلدیہ کے مشترکہ اجلاس میں استنبول کو سال2015-16ءکیلئے مسلم نوجوانوں کا صدر مقام منتخب کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ اجلاس میں 56 ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

تقریب کے اختتام پرمقررین نے نوجوانوں کو علامتی طور پر استبنول کی کنجی دی اس موقع پر نوجوانوں نے علاقے میں انتہا پسندی کا خاتمہ کرنے اور اسلامی ممالک کے درخشاں مستقبل کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔