چ?ن ?و بتاد?اسائبر حمل? ?س? صورت برداشت ن???،امر??ا

253

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ چین کو واضح طور پر بتادیا ہے کہ امریکا قطعی طور پر سائبر حملے برداشت نہیں کرے گا۔

چینی وفد سے2روزہ مذاکرات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بیجنگ کے سائبر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ طے کرنا ہوگا کہ ہم دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں کس طرح اس معاملے کو حل کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو سائبر دنیا کا ضابطۂ اخلاق وضع کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی چین پر اس سائبر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے تھےجس میں امریکہ کے 40 لاکھ سابق اور موجودہ وفاقی ملازمین کی معلومات چرا لی گئی تھیں۔