?من، ل?ا?ا ط?ارو? ?? بمبار? س? 4ش?ر? جا? بحق

217

صنعا: سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ روزیمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں چار شہری جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز کے بعد سعودی اتحادیوں کی حوثی ملیشیا پر یہ شدید ترین بمباری ہے،اتحادی طیاروں نے حوثیوں کے مضبوط گڑھ صوبے حجہ میں باغیوں کے اہداف کو نشانہ بنایا۔

اتحادی طیاروں نے مغربی صوبے الحدیدہ اور جنوبی صوبوں البیضا ،ضالع ،لحج اور عدن میں حوثی باغیوں اور ان کے اتحادی سابق صدرعلی عبداللہ صالح کے وفادار فوجیوں کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی ۔

عدن سے ایک سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ متحارب گروپوں کے درمیان لڑائی میں دوخواتین سمیت چار شہری ہلاک ہوگئے ۔ درایں اثنا یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد نے متحارب گروپوں سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔انھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنیوا میں گذشتہ ہفتے یمن کے متحارب فریقوں کے درمیان ناکام امن مذاکرات سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات چیت میں جنگ بندی ان کی ترجیح تھی۔