قوم? جون?ئر س?واش ??م 23جولائ? ?و ?ال?ن? جائ? گ?

227

قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23 جولائی کو ہالینڈ روانہ ہوگی۔

 پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق عالمی جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 25 جولائی سے 27جولائی تک ہالینڈ میں کھیلی جائے گی، جس میں جونیئر کھلاڑی طیب اسلم ‘ عاصم خان ‘ اسرار احمد ‘ عباس شوکت اور احسن ایاز شرکت کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رمضان المبارک کی وجہ سے صبح کی بجائے رات کو جاری ہے اور قومی کھلاڑی رات 11 سے 2 بجے تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔