ب?ارت? گجرات م?? س?لاب س? 34افراد ?لا?

216

            نئی دہلی ۔: بھارتی شہر گجرات میں سیلاب کے نتیجہ میں 34افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہر گجرات کے گردنواح میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ سیلاب کے نتیجہ میں 30 سے زیادہ دیہات کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے جبکہ متعدد گھر زمین بوس ہوگئے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیلاب کے نتیجہ میں 34 افراد ہلاک ہوگئے۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے کے باعث ذرائع آمد رفت درہم برہم ہوگئے اور کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو کر رہ گئی ہیں ۔