چ?ن? صدر ?? پارل?من? ?اؤس آمد،اسپ??رقوم? اسمبل? س? وفد ?? ?مرا? ملاقات

200

چینی صدر کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد،اسپیکرقومی اسمبلی سے وفد کے ہمراہ ملاقات چین کے صدر شی چن پنگ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔چیئرمین سینیٹ،اسپیکر قومی اسمبلی اور کابینہ ارکان نے معززمہمان کا استقبال کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے بعد چینی صدر نے وفد کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ رضاربانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اورسینیٹراعتزاز احسن کے علاوہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے چینی صدر کو اپنے وفد کا تعارف بھی کرایا۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ چینی بھائیوں کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں چین کی ترقی قابل ستائش ہے۔