ر?نجرز ?? ?ارروائ? ، وقاص شا? ?ا قاتل ش?دادپور س? گرفتار

231

نائن زیرو پر رینجرز چھاپے کے دوران قتل ہونے والے وقاص شاہ کے قاتل کو رینجرز نے شہدادپور سے گرفتار کر لیا ۔ رینجرز کا کہنا ہے ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے داڑھی رکھ لی تھی ۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے رینجرز نے شہدادپور میں کارروائی کرتے ہوئے نائن زیرو پر قتل ہونے والے وقاص شاہ کے قتل میں ملوث ملزم آصف علی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے چھاپے کے دوران رینجرز کا اشتعال دلانے کے لئے ملزم نے نعرے بازی شروع کی اور اسی دوران فائرنگ کر کے وقاص شاہ کو قتل کر دیا ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے اندرون سندھ فرار ہو گیا تھا، اس دوران ملزم نے نجی ٹی وی چینل پر پستول نکالتے ہوئے اپنی وڈیو دیکھی  ، جس کے بعد ملزم نے ملزم نے فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا ، ملزم کو ایم کیوایم کے رہنماؤں نے نائن زیرو پہنچنےکی ہدایت کی تھی، رابطہ کمیٹی نے ملزم سے رپورٹ کے دفاع میں پریس کانفرنس کا وعدہ کیا تاہم رابطہ کمیٹی نے ملزم سے نہ ملاقات کی اور نہ ہی پریس کانفرنس کی ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم دلبرداشتہ ہو کر گھر چلا گیا اور گرفتاری سے بچنے کے لئے داڑھی رکھ لی ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے ملزم گلستان جوہر یونٹ ایف کا انچارج بھی رہ چکا ہے۔