ب? ب? س? رپور?، ح?ومت ?ا برطان?? ?و خط ل??ن? ?ا ف?صل?

331

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے حکومت نے بی بی سی کی رپورٹ کے تناظر میں حقائق جاننے کے لئے حکومت برطانیہ کو باضابطہ خط لکھ رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے بھی ہم پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا بی بی سی کی رپورٹ پر وزیراعظم صاحب اور برطانوی ہائی کشمنر سے ملاقات میں تبادلہ خیال ہوا ہے اور وزیراعظم کا کہنا ہے اس سارے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا مقصد حقائق اور سورس تک رسائی ہے کیونکہ واضح ثبوت کے بغیر انکوائری آگے نہیں بڑھ سکتی ۔ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا ہر قیمت پر بی بی سی کے پیش کردہ حقائق تک رسائی چاہتے ہیں، بی بی سی کی ڈاکو منٹری انتہائی اہمیت کی حامل ہے، برطانوی ہائی کمشنر کو حکومتی مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر سے کہا کہ الزمات کی تحقیقات کرائی جائیں۔

چوہدری نثار علی کا کہنا تھا عمران فاروق قتل کیس سے متعلق برطانیہ کو اطلاعات فراہم کی گئی ہیں، حکومت کے پاس ایم کیو ایم سے متعلق کئی مستند رپورٹس تھیں، بی بی سی کی رپورٹ نےہمارےاندیشوں کوتقویت دی ۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا بی بی سی کی رپورٹ کو ایم کیوایم کو بحیثیت جماعت پورے معاملے میں شامل نہ کیا جائے ۔ کیونکہ ایم کیو ایم میں بھی بہت اچھے اور محب وطن لوگ ہیں ۔

ترک خاتون اول کے ہار کے سوال پر وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا میری اطلاعات کے مطابق ہار ملتان سے پیدل چل پڑا ہے اور وہ کل تک اسلام آباد پہنچ جائے گا ۔