حا فظ نع?م الرحمن ?ا جناح ?سپتال ?ا دور? ،??? اس?رو? ?? مر?ضو? ?? ع?ادت

218

حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں سخت گر می اور لوڈشیڈنگ کے باعث ہیٹ اسٹروک کے شکار مریضوں کی عیادت اور ملاقات کے لیے جناح ہسپتال کا دورہ کیا ۔حافظ نعیم الرحمن نے جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی سے بھی ملاقات کی

 امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سیمی جمالی سے ملاقات کے دوران ہسپتال میں مریضوں کی صورتحال اور علاج معالجے کے بارے میں بھی آگاہی لی انھوں نے سیمی جمالی کے ہمراہ جناح ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔حافظ نعیم الرحمن نے الخدمت کی جانب سے زیرِ علاج مریضوں میں پانی کے کولر بھی تقسیم کیے ۔جبکہ الخدمت کے تحت قائم ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ میں پینے کے ٹھنڈی پانی ،ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

 حافظ نعیم الرحمن نے جنا ح ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بھی گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ کراچی جیسے ایک بڑے شہر میں کسی بھی قسم کے ڈیزاسٹر اور ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے کوئی انتظام اور بندو بست نہیں ہے ۔اقتدار میں رہنے والے لو گوں نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کوئی توجہ نہیں دی ۔جناح ہسپتال پہلے وفاق کے پاس تھا نہ اس وقت اور نہ اس کے بعد ہسپتال کی گنجائش بڑ ھانے کی کوئی کوشش کی گئی ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ سخت گرمی تو بلا شبہ قدرت کی طرف سے ہے لیکن کے الیکٹرک نے اس کی سنگینی کو دو چند کر دیا۔ کراچی کے اندر جو بھی صورتحال پیدا ہو ئی ہے اور ہلاکتیں ہوئی ہیں اس میں کے الیکٹرک ،صوبائی حکومتیں اور وفاقی حکومت سب برابر کے ذمہ دار ہیں کے الیکٹرک کے معاہدہ نج کاری کی تفصیلات عوام کے سامنے نہیں لائی گئیں۔

سندھ میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں اور ان دو نوں جماعتوں نے کراچی کے عوام کا بیڑہ غرق کیا ہے۔ شہریوں کا سکون اور چین چھینا ہے ۔دہشت گرد ی اور بھتہ خوری کو عام کیا ہے ۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت آج جمعہ 26جون کو یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ ہم وفاقی حکومت اور وزیرِ اعظم کو بھی متنبہ کر تے ہیں کہ اگر کے الیکٹرک کا معاہدہ منسوخ نہیں کیا گیا اور اس کی تجدید کی گئی تو عوام کے غیض و غضب کا رخ ان کی طرف ہو گا ۔کے الیکٹرک نے 10سال کے عرصے میں بجلی کی گنجائش میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وکلاءسے مشورے کر رہی ہے اور ہم بہت جلد اس کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے الخدمت کے کیمپ کا بھی دورہ کیا اور رضا کاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اسامہ رضی ،الخدمت کراچی کے سیکریٹری انجینئر عبدالعزیز ،منظر عالم ،یونس بارائی ، سید قطب ،زاہد عسکری اور دیگر بھی مو جود تھے ۔