دن?ا ب?رم?? ?رسال 60 لا?? بچ? ناقص غذا ?? باعث ?لا? ?وجات? ???،?ون?س?ف

233

بچوں کے لئے اقوام متحدہ کے فنڈ(یونیسیف) نے کہا ہے کہ غربت، ناقص غذااورغذائی قلت کے باعث دنیا بھرمیں ہر سال 5 سال سے کم عمر60 لاکھ بچے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

 ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق2000ءمیں عالمی ادارہ کی طرف سے متعین کردہ بچوں کی نشوونما سے متعلق نئی صدی کے ترقیاتی اہداف بارے یونیسیف کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ موجودہ شرح کے مطابق اسی طرح آبادی میں اضافہ جاری رہنے کی صورت میں 2030ء تک 5 سال سے کم عمر68 لاکھ بچے سالانہ ہلاک ہوجائیں گے جبکہ 11کروڑ90 لاکھ بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ان اعدادوشمار کا نئی صدی کے ترقیاتی اہداف میں خاطرخواہ پیش رفت کے باوجود اندازہ لگایا گیا ہے جبکہ 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات نصف حد تک کم ہوئی ہیں جبکہ کم وزن والے بچوں اور غذائی قلت کے شکاربچوں کی شرح اموات میں 41 سے 42 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ زچہ کی شرح اموات میں45 فیصد کمی آئی ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بچوں کےلئے صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کے نظاموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کئے جانے کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف بچوں کی شرح اموات میں کمی آئے گی بلکہ ان کے بھرپورزندگی گزارنے اورعملی زندگیوں میں کامیابیوں سے ہمکنار ہونے کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔