مارچ م?? س?من? ?? برآمدات م?? انتال?س ف?صد گراو?

260

ملک میں سیمنٹ انڈسٹری کی طلب بڑھنا شروع ہوگئی جس کے باعث سیمنٹ کی برآمدات مارچ میں انتالیس فیصد گر گئیں

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر مارچ میں فروخت تین ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس کی تین اعشاریہ ایک ملین ٹن فروخت سے پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد کم ہے، رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں انڈسٹری کی مقامی فروخت بیس اعشاریہ چار ملین ٹن رہی جو آٹھ اعشاریہ چار فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے، اس دوران ملکی برآمدات نو اعشاریہ پانچ فیصد کم ہوکر پانچ اعشاریہ چار ملین ٹن رہیں، جولائی سے مارچ تک سیمنٹ کی مجموعی فروخت چار اعشاریہ صفر چھ فیصد کے اضافے سے پچیس اعشاریہ سات ملین ٹن ہوگئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چوبیس اعشاریہ سات ملین ٹن تھی۔