بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے رواں برس مصروف شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان سے سیریز بھی شامل ہے۔
بھارتی ٹیم رواں برس ذمبابوے،سری لنکا،جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے علاوہ پاکستان سے سیریز بھی کھیلے گی تاہم دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز بھارت نے اپنی حکومت کی اجازت سے مشروط کردی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور 5ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جانی ہے۔
پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ بھارت نے رواں سال دسمبر میں ہونے والی سیریز اپنی حکومت کی اجازت سے مشروط کردی ہے۔