پا?ستان افغان پارل?من? پر حمل? ?? مذمت ?رتا ??، دفترخارج?

243

ترجمان دفتر خارجہ نے افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں بزدلانہ حملوں کی مذمت کی ہے ۔

افغانستان کی پارلیمنٹ پر حملے کو پاکستان سے منسوب کرنے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا پاکستان پر الزامات دونوں ممالک کے بتدریج بہتر ہونے والے تعلقات کو خراب کرنے کے مترادف ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان افغانستان میں ہمیشہ مضبوط جمہوری نظام کا حامی رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ایسے الزامات سے افغان عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، قاضی خلیل کا کہنا تھا پاکستان نے افغانستان میں بزدلانہ حملوں کی ہمیشہ مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ افغانستان سے قریبی تعلقات کے ذریعے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم رکھتے ہیں۔