داعش ?ا حسا?? نام? ش?ر م?? فوج پر خود?ش حمل?، 10 فوج? ?لا?، 16 زخم?

215

 داعش گروپ سے تعلق رکھنے والے دو خودکشی بمباروں نے شام کے کم ازکم10 فوجیوں کو حساکے نامی شہر میں ہلاک کردیا جبکہ ایک علیحدہ واقعہ میں دیہی علاقہ کی مسجد پر کار بم حملہ سے کم ازکم13 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

 ذرائع ابلاغ نے انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کرنے والی آبزرویٹری کے حوالہ سے بتایاکہ داعش کے دو خودکش حملہ آوروں نے حساکے نامی شہر میں فوج کی دو پوزیشنوں کوحملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں10 فوجی ہلاک اور16دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

 دریں اثناءگذشتہ دنوں الطال نامی گاﺅں کی ایک مسجد کے سامنے اس وقت کار بم دھماکہ ہوا جب نمازی نماز پڑھنے کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے۔ اس دھماکہ سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 واضح رہے کہ شام میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک تقریباً2 لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔