مصباح الحق ن? ا?? اور اعزاز اپن? نام ?رل?ا

252

مصباح الحق نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا بطور کپتان مسلسل 23 ٹیسٹ کھیل کر عبدالکردار،کلائیو لائیڈ، ناصر حسین اور گیٹنگ کے ہم پلہ ہو گئے ۔

 پاکستانی ٹیم کے سینئر بلے باز مصباح الحق نے بطور کپتان مسلسل 23 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا ہم وطن پلیئر عبدالکردار، کلائیو لائیڈ، ناصر حسین اور مائیک گیٹنگ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ مصباح نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی یہ اعزاز حاصل کیا۔

 تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ مصباح کا بطور کپتان مسلسل 23 واں ٹیسٹ تھا اور اس کے ساتھ ہی وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے مشترکہ طور پاکستان کے پہلے پلیئر بن گئے ہیں، اس سے قبل پاکستانی پلیئر عبدالکردار کو بھی ملک کی طرف سے مسلسل 23 کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔