ٹھٹھہ: ٹھٹھہ کے عالقے سجاو ل کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئےم تمام افراد کو ذاتی دشمنی کے باعث قتل کیا گیا۔
ریسکیو زرائع کے مطابق سجاول کے قریب گوٹھ لونیا واہ میں نامعلوم مسلح افراد نے زریعہ معاش کی راہ میں نکلنے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس زرائع کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے مرنے والے تمام افراد کا تعلق مری قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔