و?اب ر?اض ?ادور? سر? لن?ا س? با?ر ?ون? ?ا خدش?

257

کولمبو:  پاکستان کے فاسٹ بالر وہاب ریاض کولمبو ٹیسٹ میں زخمی ہوگئے ہیں، جس کے باعث ان کا دورہ سری لنکا خطرے کا شکار ہوگیا ہے۔
زرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری کولمبو ٹیسٹ کے پہلے دن بیٹنگ کے دوران وہاب ریاض کے بائیں ہاتھ پرگیند لگی تھی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے تھے۔

میچ کے بعد طبی معائنہ کرایا گیا جس میں پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ہاتھ میں فریکچر سامنےآیا ۔
رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم ابھی تک پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بالر کی انجری کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔