?راچ? ، پول?س و ر?نجرز ?ا آپر?شن، 11 افراد گرفتار

153

کراچی: کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلر سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں خاتون بھی شامل ہیں ۔

  شہر کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی کاروائیاں تیز کردی ہے رات گئے قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ،دستی بم اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ، کاروائی میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار شخص کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ بتایا جا تا ہے۔

اس سے قبل رینجرز نےاندرون سندھ کے علاقے شہدادپور میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن وقاص شاہ کے قتل میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا، ملزم کا تعلق بھی ایم کیو ایم سے بتایا جاتا ہے

تر جمان رینجرز کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر وقاص شاہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقعہ ہوئی ،فائرنگ کے بعد اعلیٰ حکا م سے رابطہ کی کوشش کی ناکامی پر شہدادپور جاکر روپوش ہوگیا۔

واضح رہے کہ مارچ میں نائن زیرو پر چھاپے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایم کیو ایم کا کارکن وقاص شاہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا تھا۔

شہر کراچی میں رینجرز نے ایک اور کاروائی کرتے ہوئے سخی حسن چورنگی کے قریب سیریبا اپارٹمنٹ سے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد میں سیاسی جماعت کا کارکن بھی شامل ہے۔

نیو ٹاؤن پولیس نے پولیس مقابلے کے بعد پانچ مفرور ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 دوسری جانب پولیس نے جمشید کوارٹر میں ڈکیتی کرنے والے خاتون سمیت دو ڈاکو گرفتار کر لئے ۔ ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔