فلسط?ن ن?اسرائ?ل? جنگ? جرائم ?? ثبوت ب?ن الاقوام? عدالت م?? جمع ?رادئ??

268

رملہ : فلسطین نے اسرائیل کے جنگی جرائم کے ثبوت بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جمع کرادئیے ہے، امریکا اسرائیل پر جنگی جرائم کے الزامات کی مخالفت کرے گا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین نے اسرائیل کے جنگی جرائم کے ثبوتوں کی پہلی فہرست بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جمع کرادی ہے۔ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں میٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ انہوں نے کرمنل کورٹ کو غزہ میں اسرائیلی آباد کاری، فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قبضے اور اسرائیل کی قید میں فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے تعاون کریں، دوسری طرف نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان ایلسٹیئر باسکے کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل پر جنگی جرائم کے الزامات کی مخالفت کرے گا۔