ت?ر? ?? ?ار ?? ح?رت انگ?ز رفتار

200

            واشنگٹن: امریکہ میں تھری ڈی پرنٹر سے بنائی گئی کار نے2 سیکنڈ میں 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لی ہے۔

امریکی کمپنی ڈائیورجنٹ مائیکروفیکٹر کی تیارکردہ بلیڈ نامی کار تیار کے پرزوں کو تھری ڈی پرنٹر میں جوڑا جاتا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ دنیا کی پہلی سپر کار ہے جسے جدید ترین طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق کار تیار کرنے میں تقریبا ایک گھنٹہ لگتا ہے۔ بلیڈ نامی کار جہاں اور بہت سی خصو صیات کی حامل ہے وہاں اس کی ایک منفرد خاصیت یہ بھی ہے کہ اس کی باڈی کے جوڑ میں موجود کاربن مواد کی وجہ سے اس کے پہیوں کا وزن عام کار سے 90 فیصد زیادہ ہے اور 2 نشستوں والی اس کار کا کل وزن 635 کلوگرام ہے۔ کم وزن کے باعث 700 ہارس پاور کا انجن سوپر کار کو 2 سیکند میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار دے دیتا ہے۔اسی سال “لوکل موٹرز” نام کی کمپنی “اسٹریٹی” نام کی تھری ڈی پرنٹر پرنٹڈ کار جاری کر چکی ہے۔