ف?بال س? محبت، زندگ? ب?ر ?? جمع پونج? ?لب ?? نام

308

لندن: برطانیہ میں فٹ بال کے ایک شوقین نے مرنے سے پہلے 3 لاکھ پاؤنڈ اپنے محبوب کلب کوعطیہ کردئیے ،وصیت کے مطابق اس کی راکھ کو گول کارنر کے لئے استعمال میں لایاجائے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کولن رائل نامی شہری نے70 سال سے زائد عرصےتک مقامی فٹ بال کلب بشپ اوک لینڈ کا ساتھ دیا رائل کےقریبی عزیز نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنے بچائے ہوئے تین لاکھ پاؤنڈ کو ٹیم کی بھلائی کی خاطرعطیہ کر دئیے تھے۔ کولن کی وکیل ڈ یرن براؤن کے مطابق ان کے انتقال کے بعد ان کے کمرے کی ایک درازسے ایک تصویری البم حاصل ہوا جس میں “بشپ اوک لینڈ” کے بارے میں خبروں کے تراشوں اور نئے اسٹیڈیم کی تصویریں چسپاں تھی۔

اپنے کلب سے بے انتہا محبت کے باعث قیادت نے اپنی جانب سے اسٹیڈیم کے ایک پویلین کو رائل کے نام سے منسوب کرنے اور ساتھ ہی ان کی راکھ وصیت کے مطابق میدان میں واقع کارنر میں بکھیرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ کولن رائل رواں سال جنوری میں 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔