گ?لان? ?ا اس?اف تر? وز?راعظم ?? ا?ل?? ?ا?ار واپس ?رن?توش? خان?پ?نچ گئ?

249

ترک وزیر اعظم کی اہلیہ کی جانب سے دئے جانے والے ہا ر یوسف رضا گیلانی نے ہار کیبنٹ سیکرٹریٹ بھیجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق یوسف رضاگیلانی کے نمائندے ترک وزیراعظم کی اہلیہ کا ہار لے کر توشہ خانے پہنچ گئے تاہم کیبنٹ سیکرٹریٹ نے ہار لینے سے انکار کردیا ہے۔

کیبنٹ سیکرٹریٹ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ہار وصولی کے لیے ایس آر او پی نہیں ملے لہذا وہ ہار وصول نہیں کرسکتے۔حکام نے یوسف رضاگیلانی کے نمائندوں کو ہار کی واپسی کے لیے وزیراعظم ہاؤس اور دفتر خارجہ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ترک وزیراعظم کی اہلیہ نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اپنا ذاتی ہار سابق وزیراعظم کو دیا تھا تاہم یہ ہار غائب ہوگیا تھا تاہم حال ہی میں ایف آئی اے نے ہار کی تلاش کے لیے یوسف رضاگیلانی کو نوٹس بھیجا جس کے بعد ہار منظر عام پر آگیا۔