ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی مکمل بحالی میں 15سے20دن لگ سکتےہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں خراب ہونے والی عالمی سب میرین کیبل آئی وی می کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے جب کہ خراب ہوئے دوسرے کیبل سی می وی فور کی مرمت جاری ہے اور اس کی مکمل بحالی میں 3سے4ہفتوں کا وقت درکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع سے انٹرنیٹ دستیاب کیا جارہا ہے جس کی اسپیڈ میں بہتری آئی ہے اور اب انٹرنیٹ اسپیڈ19سے 50فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اسپیڈ میں کمی کی وجہ سے سوشل میڈیا خصوصاًفیس بک استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔