آپر?شن ضرب عضب، خ?بر پختونخوا? م?? د?شت گرد? ?? ?اروائ?و? م?? ?م?

244

پشاور: رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں خیبرپختونخوا ہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 64 فیصد کمی ہوئی ہے، خودکش حملوں میں 83 فیصد کمی آئی ہیں ۔

صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون آپریشن کے نتیجے میں کی جانے والی کاروائیوں کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال دہشت گردی کے 293 واقعات ہوئے جوکہ پچھلے سال کے مقابلے میں 70 فیصد کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کے بعد سے خود کش حملوں میں 83 فیصدکمی واقع ہوئی ہیں اسی طرح ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہیں ۔ گزشتہ سال ٹارگٹ کلنگ 45 واقعات ہوئے جو اس سال کم ہو کر 24 رہ گئے ہیں۔

رپورٹ میں مذید کہا گیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نے دشمن پر کاری ضرب لگائی ہے جس کے باعث وہ بھاگتے پھر رہے ہیں ،کے پی کے میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے جس کا تناست 77 فیصدہے، گزشتہ برس اس عرصہ میں 197 اہلکار شہید ہوئے تھے جبکہ رواں برس یہ تعداد 46 کے قریب ہیں ۔