امر??? ?وپا ?پ، پ?رو س?م? فائنل م?? پ?نچ گ?ا

218

تیموکو: گوئیریروکی ہیٹرک کی بدولت پیرونے بولیویا کوتین ایک سے شکست دے کرکوپا امریکہ فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

چلی کے شہرتیموکومیں کھیلے گئے میچ میں پیروکی ٹیم بولیویا پرآغازسے ہی حاوی نظرآئی، پیروکے اسٹرائیکرپاو لوگوئیریرونے شاندارہیٹرک اسکورکرتے ہوئے اپنی ٹیم کوفائنل فورمیں پہنچادیا۔

گوئیریرونے پہلے ہاف میں دوگول اسکور کرکے بولیویا کیلئے واپسی کا کوئی راستہ نہ چھوڑا، انہوں نے دوسرے ہاف میں ایک اورگول کرکے اپنی ہیٹرک مکمل کی۔

بولیویا کی جانب سے واحد گول مارسیلومورینونے پنالٹی پراسکورکیا،کوپا امریکہ کے پہلے سیمی فائنل میں پیروکی ٹیم میزبان چلی کے مدمقابل آئے گی۔

ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی خوشی میں پیروکے دارلحکومت لیما میں شائقین نے بھرپو رجشن منایا، ہزاروں شائقین نے بڑی اسکرینوں پرمیچ براہ راست دیکھا اورٹیم کی کامیابی پرخوب ہلہ گلہ کیا۔