ب? ب? س? رپور?، وزارت خارج? ن? برطانو? ح?ومت ?و خط ل?? د?ا

238

بی بی سی رپورٹ سے متعلق وزارت خارجہ نے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ  حکومت برطانیہ بی بی سی ڈاکو منٹری کے حوالے سے پاکستانی حکام  کو معلومات فراہم کرے۔  خط وزیر داخلہ کی منظوری سے لکھا گیا ہے جبکہ خط میں کہا گیا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کے متعلق بی بی سی کے انکشافات تشویش ناک ہیں۔

ذرائع  کے مطابق بریٹش گورنمنٹ کو وزارت خارجہ کی جانب سے بی بی سی کی رپورٹ سے متعلق خط ارسال کردیا گیا ہے جبکہ لیٹر وزیر داخلہ چودھری نثار کی منظوری سے وزارت خارجہ نے لکھا ہے۔ خط میں حکومت برطانیہ سے بی بی سی ڈاکو منٹری کے حوالے سے مدد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ کہا گیا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے پاکستان گورنمنٹ کو معلومات فراہم کی جائیں اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے میں پاکستانی حکومت کی مدد کی جائے۔ وزارت خارجہ نے خط میں لکھا ہے کہ معتبر برطانوی نشریاتی ادارے کے ایم کیو ایم سے متعلق انکشافات نہایت تشویشناک ہیں۔

واضح رہے گزشتہ دنوں بین الاقوامی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت ایم کیوایم کی مالی مدد کرتا رہا ہے ۔ بھارت کی طرف سے مالی مدد لینے کا اعتراف لندن میں مقیم ایم کیوایم کے دو سینیئرز رہنماؤں نے بھی کیا ہے۔

تاہم ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بی بی سی کی رپورٹ پر ردعمل دیتے کہا تھا کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتی ہے متحدہ قومی مومنٹ ایک محب وطن سیاسی جماعت ہے ۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کی یکجہتی اوراستحکام پر کامل یقین رکھتی ہے۔