?و?ت، امام بارگا? پر خود?ش حمل? 13 افراد جا? بحق، متعدد زخم?

291

کویت میں امام بارگاہ پر خود کش حملہ میں 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خود کش حملہ امام بارگاہ الامام الصادق میں اس وقت ہوا جب امام بارگاہ میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ رپورٹس کے مطابق خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا جبکہ نمازی جمعہ کی نماز ادا کرنے میں مصروف تھے۔ خودکش حملہ کے نتیجے میں موقع پر ہی 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو ٹیموں نے فوری امداد دیتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے امام بارگاہ پر خودکش حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔