آئ? س? س? ن? ون ?? ?ر?? ?? نئ? قوان?ن منظور ?ر ل??

361

آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کے نئے قوانین منظور کر لیے  ہیں جس کے تحت ون ڈے کرکٹ میں ہر نو بال پر فری ہٹ دی جائی گی جبکہ ون ڈے میچ سے پاور پلے بھی ختم کردیئے گئے ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ میچ سے پاور پلے کے رول کو ختم کردیا ہے جبکہ آئی سی سی کی جانب سے منظور شدہ نئے قوانین کے مطابق ہر نو بال پر بیٹسمین کو فری ہٹ دی جائے گی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ون ڈے میچ کے دوران بیٹنگ پاور پلے کا رول بھی ختم کردیا گیا ہے۔

 آئی سی سی نے امریکن کرکٹ کونسل کی رکنیت بھی معطل کردی ہے جبکہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی کرکٹ کونسل کی کوئی مالی معاونت نہیں کی جائی گی۔

واضح رہے ون ڈے میچ سے بیٹنگ پاور پلے ختم ہوجانے سے باولرز کو آسانیاں حاصل ہوجائیں گی جبکہ بیٹسمین کو رن اسکور کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔