گوگل ?ات? ?? اشارو? ?و سمج?ن? وال? چپ ت?ار ?رن? م?? مصروف

276

گوگل ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین کو مزید آسانی مہیا کرنے کے لیے بٹن اور ٹچ کے بجائے صرف ہاتھ کے اشاروں کو سمجھنے والی چپ تیار کرنے میں مصروف ہے جس کا نام سولی رکھا گیا ہے۔

گوگل کے مطابق اس چپ کے استعمال کرنے والوں کو یہ آسانی ہوگی کہ انکو اسکرین پر ٹچ نہیں کرنا پڑے گا جبکہ صرف ہاتھ کے اشاروں سے ہی ہر کام بہ آسانی کیا جا سکے گا۔ مثال کے طور پر موبائل استعمال کرنے والوں کو نمبر ڈائل کرنے کے لئے موبائل اسکرین پر ٹچ نہیں کرنا پڑے گا جبکہ صرف انگلیوں کے اشارے سے ہی مطلوبہ نمبر ڈائل ہوجائے گا۔

ریسرچر آئیون پوپریف کے مطابق اس سے مماثلت رکھنے والا کیمرہ پہلے تخلیق کیا جا چکا ہے جبکہ گوگل نے اپنے اس پراجیکٹ کے لیے الگ سے ایک چپ تیار کی ہے جو کہ کسی بھی ڈیوایس میں بآسانی لگائی جا سکتی ہے۔