سر? لن?ا اپن? پ?ل? اننگز م?? 315 پر آؤ?

315

 کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری کولمبو ٹیسٹ میں میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 315 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یاسر شاہ نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

کولمبو کے سارا اوول میں اسٹیڈیم  میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تو سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 304 رنز 9 کھلاڑیوں پر شروع کیاتو ٹیم کے مجموعی رنز میں گیارہ رنز بنے اور پوری ٹیم 315رنز بنا کرآل آؤٹ ہوگئی ، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 6 وکٹیں حاصل کی ، سری لنکا کی طرف جے کے سلوا 80 اور کپتان اینجلیو میتھوز نے 77 رنز اسکور کئے۔

اس سے قبل پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 138 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی، میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 177 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہیں ۔