ح?ومت پا?ستان ن? 221تنظ?مو? ?و بل?? لس? ?رد?ا

221

اسلام آباد:  حکومت پاکستان نے  دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والی 221ملکی اور غیر ملکی تنظیموں کو دہشت گردقراردے دیا ہے  ،داعش کا نام شام نہیں۔

زرائع کے مطابق حکومت پاکستان  نےامریکا ،تیونس ،صومالیہ ،بوسنیا ،ازبکستان ،فلپائن ، انڈونیشیااور مصر سمیت کئی ممالک کی 221تنظیموں کو کالعدم قرار دےدیا ہے۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ کی طرف سے سپریم کورٹ میں  پیش کی جانے والی فہرست میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردی یا دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث تنظیموں میں بینک ، ٹریڈنگ کمپنیاں، پراپرٹی کمپنیاں، ریلیف ایجنسیاں ،ہولڈنگ کمپنیاں ، ٹیلی کمیونیکیشن اور منی ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ ان کمپنیوں اور تنظیموں کا تعلق امریکا ،تیونس ،صومالیہ ،بوسنیا ،ازبکستان ،فلپائن ، انڈونیشیااور مصر سمیت کئی ممالک سے ہے۔

حکومت پاکستان نے محکمہ داخلہ کی سفارشات پر 60 ملکی اور غیر ملکی تنظیموں کو کالعدم قرار دیا ہے ۔ جبکہ وزارت خارجہ کی سفارشات کی روشنی میں ملکی وغیر ملکی 171تنظیموں کو دہشت گردقراردیا گیاہے ۔

بین الاقوامی اور ملکی دہشت گرد تنظیموں میں سب سے زیادہ پابندیاں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں لگائی گئیں۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ داعش کانام فہرست میں شامل نہیں تاہم جلد اس کا نام بھی فہرست میں شامل کرلیا جائے گا۔