عمران فاروق قتل ??س ،3ملزمان اسلام آباد منتقل

157

کراچی: ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملوث تین ملزموں کواسلام آباد منتقل کردیاگیا، جبکہ اسکاٹ لینڈیارڈ کی پانچ رکنی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان کوسخت حفاظتی تحویل اور انتہائی رازداری کے ساتھ اسلام آباد  منتقل کردیاگیا ہے۔ ملزموں کی معاونت کرنے والے معظم خان کو کراچی جبکہ ملزم محسن علی اور خالدشمیم کوکوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بی بی سی  کی رپورٹ منظر عام پر حکومت برطانیہ سے تعاون کے لئے خط لکھا تھا جس میں16 ستمبر 2010 میں قتل ہونے والے عمران فاروق کی تحقیقات میں مدد مانگی گئی تھی۔

اسی تناظر میں آج اسکاٹ لینڈیارڈ کی پانچ رکنی ٹیم  اسلام آباد،پہنچی، جس کے فورا بعد اس کیس میں گرفتار تمام ملزمان کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا جہاں ٹیم حراست میں لئے گئے تمام افراد سے تفتیش کرینگی۔

زرائع کے مطابق  اسکاٹ لینڈیارڈ کی ٹیم ایک ہفتہ پاکستان میں قیام کرےگی۔