پشاور:محل? حس?ن?? م?? فائرنگ ، چار خوات?ن جا? بحق

243

پشاور کے محلہ حسینیہ میں محلے داروں کی فائرنگ سے چار خواتین جاں بحق ہو گئیں ۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

پشاور کے علاقے محلہ حسینیہ ہشت نگری میں معمولی تکرار پر پڑوسیوں کی فائرنگ سے چار خواتین جاں بحق ہو گئیں ۔ پولیس کا کہنا ہے چاروں خواتین بہنیں تھیں ۔ پولیس کا کہنا ہے قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔ تاہم پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔ ریسکیو ٹیموں نے چاروں خواتین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا ہے ۔