?راچ?: پ? ?? آئ? ن? ح?ومت سند? ?? خلاف ت?ان? م?? درخواست جمع ?را د?

232

سندھ میں گرمی سے ہلاکتوں کے خلاف پی ٹی آئی نے حکومت سندھ کے خلاف تھانہ سول لائنز میں درخواست جمع کروا دی ہے ۔ درخواست میں 302 اور 322 کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔ درخواست میں وزیراعلیٰ سندھ ، شرجیل میمن ، جام مہتاب ڈہر ، ایڈمنسٹریٹرکراچی اور چیئرمین این ڈی ایم اے کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔

تھانہ سول لائنز میں درخواست جمع کرانے کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا وزیراعلیٰ سندھ سمیت صوبائی وزراء کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرائی ہے ۔ 2 ہزار شہری سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا وزیربلدیات شرجیل میمن بتائیں انہوں نے کراچی کے عوام کے لئے کیا کیا ہے ؟ ان کا کہنا تھا بلاول بھٹو میرے ساتھ آئیں میں انہیں دکھاتا ہوں کہ صورتحال کیا ہے، بلاول بھٹو رحمان ملک کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا وکلا نے بتایا ہے کہ 72 گھنٹوں میں ایف آئی آر درج ہو گی، اگر ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا پی ڈی ایم اے کو ہزاروں روپے کا جہاز لینا یاد ہے، عوام کی خدمت نہیں۔