چ?ن پا?ستان ?و اپنا آئرن برادر سمج?تا ??،چ?ن? صدر

163

چین کے صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پارلیمنٹ سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز ہے،دونوں ملکوں کی دوستی آئندہ نسلوں کے لیے اثاثہ ہےجب کہ چین پاکستان کو اپنا آئرن برادر سمجھتا ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں ،پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے ہمارا وفد متاثرہوا ہے اور پارلیمنٹ سے خطاب کرکے مجھے انتہائی خوشی ہورہی ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے،پاکستان اور چین کی دوستی حقیقی معنوں میں سدا بہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے میں نے جس کا اس سال دورہ کیا، پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔
معزز مہمان کا کہنا تھا کہ مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب چین دنیا میں بالکل تنہا تھااور پاکستان نے ایسے وقت میں چین کےلیے فضائی راستہ کھولا۔
صدر شی چن پنگ کے بقول پاکستان عالمی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا ملک ہے، خطے اوردنیامیں امن واستحکام کیلیے پاکستانی کوششوں کوسراہتے ہیں۔
پاکستانی عوام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بڑے خطرات میں اپنی خودمختاری اورجغرافیائی حدودکادفاع کیا پاکستانی عوام مہربان ،بہادر اور عظیم ہیں ۔