کمار سنگا کارا نے انٹر نیشنل کرکٹ کے ہر فارمٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ سری لنکن ٹیم کے وکٹ کیپر کمارسنگا کارا اپنا آخری ٹیسٹ انڈیا کے خلاف اگست میں کھیلیں گے۔
سری لنکن وکٹ کیپر اور بیٹسمین کمار سنگاکارا نے کولمبو میں پریس کانفرنس کی جس میں انکا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے خلاف اگست میں ہونی والی سیریز کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ ضرورت پڑنے پر اپنے ملک کی خدمت کے لیے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔ کمار سنگا کارا کا مزید کہنا تھا کہ انٹر نیشنل کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرنا نہایت مشکل امر تھا۔