مل? ?? ب?شتر علاقو? م?? موسم گرم اور خش? ر?ن? ?ا ام?ان، مح?م? موسم?ات

201

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی شام اور رات کو مالاکنڈ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ساہیوال، فیصل آباد ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش ساہیوال میں 15 ملی میٹر جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ 07، جھنگ 04، شورکوٹ 02، استور، کالام اور مظفرآباد میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔