کراچی میں شدید گرمی سے مزید 26افراددم توڑ گئے جس کے بعد ہیٹ اسٹروک سے مرنے والوں کی تعداد 1130سے تجاوز ہوگئی۔
شہر قائد میں حبس اور شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گرمی اور لگنے سے اموات کی تعدادبڑھ کر1130ہوگئی ہے۔محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 26افراد چل بسے ہیں جس کے بعد گرمی سے مجموعی اموات 1130سے تجاوز کرگئی ہے۔
کراچی کے سب سے بڑے سرکاری طبی مرکزجناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے اب تک 354افرادجاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ پٹیل اسپتال میں گرمی سے مرنے والوں کی تعداد36تک پہنچ چکی ہے۔