جرمنی کے سب سے پرانے نیو کلیئر ری ایکٹر کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں اور شمالی صوبے باویریا میں قائم 34 سال پرانے جوہری ری ایکٹر کو عنقریب بند کر دیا جائے گا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جوہری ری ایکٹر کی مالک کمپنی ای اون نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کو صاف اور پائیدار توانائی کی طرف لے جانے کے حوالے سے یہ ایک تاریخی پیشرفت ثابت ہو گی۔
بیان کے مطابق جوہری پلانٹ کو غیر مؤثر بنایا جا رہا ہے اور پلانٹ کو آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق جرمن حکومت نے عہد کیا ہے کہ وہ 2022ء تک کمرشل بنیادوں پر چلنے والے تمام تر نیوکلیر ری ایکٹر بند کر دے گی۔