پا?ستان م?? سالان? 650ارب روپ? خ?رات ?? جات? ??، سرو?

553

پاکستان میں سالانہ 650 ارب روپے کی خیرات کی جاتی ہے، 87فیصد مرد اور 67فیصد خواتین خیرات کرتی ہیں،سروے رپورٹ
وزارت اطلاعات و نشریات کے تحقیقی شعبہ پاکستان پیس کولیکٹو (پی پی سی) کے زیر انتظام کئے گئے ملک گیر سروے کے مطابق پاکستانی ہر سال 650ارب روپے کی خیرات کرتے ہیں جس میں مساجد ، مدرسوں، غریب اور بے گھر افراد، ضرورت مند رشتہ داروں ، دہشتگردی سے متاثرہ افراد اور ہسپتالوں کو دی جانے والی زکوۃ ٰ، صدقات ، چندے اور خیرات شامل ہیں۔

 رواں سال ملک بھر میں ’’ خیرات ‘‘ کے حوالے سے کئے گئے سروے کے مطابق 78فیصد پاکستانی خیرات دیتے ہیں جبکہ 69 فیصد کرنسی کی صورت میں خیرات کرتے ہیں۔

نتائج کے مطابق 14فیصد افراد نے کہا کہ وہ سکول کی تعلیم یا مقامی کلینک یا ہسپتال کو خیرات دینا پسند کرتے ہیں جبکہ 16فیصد افراد نقد رقم یا اجناس کی صورت میں خیرات کرتے ہیں۔ اسی طرح 87فیصد مرد اور 67فیصد خواتین خیرات کرتی ہیں۔ سروے نتائج کے مطابق پاکستان میں ایک سال کے دوران تقریباً 650 ارب روپے کی خیرات کی جاتی ہے ۔