پانچ ما? م?? ??اد ?? پ?داوار م?? 10ف?صد اضاف?

233

رواں سال 2015ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران کھاد کی پیداوار میں 10فیصد اضافہ ہوا ہے ، اس دوران ملک میں کھاد کی پیداوار 2.871ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں کھاد کی 2.6ملین ٹن پیداوار حاصل ہوئی تھی۔

 نیشنل فرٹیلائیزز ڈویلپمنٹ سینٹر (این ڈی سی) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال جنوری تا مئی 2015ء کے دوران یوریا کھاد کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں 6فیصد اضافہ ہونے سے اسکی پیداوار 2.025ملین ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 1.904ملین ٹن تھی جبکہ ڈی اے پی کھاد کی پیداوار میں مجموعی طور پر 22فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی پیداوار گزشتہ سال کی 2لاکھ 30ہزار ٹن کی پیداوار کے مقابلہ میں رواں سال 2015ء کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران 2لاکھ 81ہزار ٹن تک بڑھ گئی۔