سندھ حکومت نے شہر کراچی میں شدید گرمی سے اموات کی ذمہ دار (کے الیکٹرک) کو قرار دے دیا۔
سندھ کے وزیراطلاعات ونشریات شرجیل میمن نے عباسی شہید اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ (کے الیکٹرک)اربوں روپے کماتا ہے لیکن اپنے سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے ایک روپیہ خرچ نہیں کرتا، کے الیکٹرک کا نظام بوسیدہ ہوچکا ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شدید گرمی کے دوران 12سوجانیں گئیں لیکن کے الیکٹرک اور وفاقی حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے ،وفاقی حکومت کے کراچی الیکٹرک میں 26فیصد شیئر ہیں اس بناء پر وہ شدید لوڈشیڈنگ میں برابر کی شریک ہے ۔