پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری 29 جون امریکہ سے پاکستان پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری بروز پیر صبح 7 بجکر 20 منٹ پر لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گے جہاں انکا استقبال پارٹی رہنماوں کی جانب سے کیا جائے گا۔
واضح رہے طاہرالقادری 3 دسمبر 2014 کو طبیعت کی خرابی کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے سے علاج کے غرض سے پاکستان سے امریکہ گئے تھے۔