افغان وز?ر داخل? ن? دور? پا?ستان منسوخ ?رد?ا، افغان وزارت داخل?

265

افغان وزیر داخلہ نورالحق نے ملکی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق افغانستان کے وزیر داخلہ نورالحق نے افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کیا ہے جبکہ افغان آفیشلز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے پر افغانی وزیر خارجہ نور الحق پاکستان کا دورہ کریں گے فی الحال اس حوالے سے نئے تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے افغانی وزیر خارجہ نور الحق رواں ہفتہ پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے تاہم گزشتہ دنوں طالبان جنگجوں نے افغانستان کے صوبے کے دو ڈسٹرکٹ قندوز اور ویگال پر قبضہ کر لیا ہے جس کے باعث افغانستان کے وزیر خارجہ نے ملک میں سیکورٹی کی صورتحال خراب ہونے کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔