پا?ستان اور چ?ن مل ?ر د?شتگرد? ختم ?ر?? گ?،وز?راعظم نوازشر?ف

196

وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین حقیقی معنوں میں آئرن برادر ہیں، پاکستان چین کی سیکورٹی کو اپنی سیکورٹی سمجھتا ہے او ردونوں ممالک مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کےلیے آج بڑا دن ہے آج ہم ایک عظیم دوست اورعظیم قوم کےرہنماکااستقبال کررہےہیں۔ چینی صدر آپ پاکستان کے خصوصی مہمان ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ چین کو پاکستان سے گہرا لگاؤ ہے۔
وزیراعظم نے چینی صدر کا دورہ پاکستان، توانائی کے شعبے میں تعاون اور اقتصادی راہداری میں مدد پر چینی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین حقیقی معنوں میں آئرن برادر ہیں، پاکستان میں توانائی بحران پرقابو پانےکیلیےچینی کوششوں کے معترف ہیں۔