ناسا ?ا ?ارگو را?? فضاء م?? بلند ?وت? ?? تبا?

211

ناسا کا کارگو راکٹ فضاء میں بلند ہونے کے کچھ ہی منٹوں بعد تبا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا سامان لے جانے والا کارگو راکٹ انٹر نیشنل سپیس اسٹیشن کے لئے سپلائی لیکر فلوریڈا سے ہوا میں بلند ہوا تاہم تیکنیکی خرابی کے باعث فضاء میں بلند ہوتے ہی پھٹ گیا جس کی تصدیق ناسا کی جانب سے کردی گئی ہے۔

نا سا کے چیف ایکزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ راکٹ کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال پتہ نہیں چل سکی ہے تاہم ناسا کے سائینٹس وجوہات جاننے کے لئے کام کر ر ہے ہیں۔ کارگو راکٹ میں چار ہزار پاونڈ کے آلات موجود تھے جس میں سائنسی آلات کے علاوہ دیگر سامان بھی شامل تھا ۔

یاد رہے امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے جنوری سے اپریل کے درمیان فیلکن 9 راکٹ کو دوبارہ استعمال کیا تھا جو کہ لینڈنگ کے دوران پھٹ گیا تھا۔ ناسا نے راکٹ پھٹ نے کی وجہ لینڈنگ کے دوران لینڈنگ برج سے زور سے ٹکرانا بتائی تھی۔