پاکستان ریلوے نے کراچی اور اسلام آباد کے درمیان نئی بزنس ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرین کو پندرہ مئی سے چلایا جائے گا۔ بزنس ٹرین کا کرایہ پانچ ہزار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ٹرین میں مسافروں کو کھانا،چائے،ناشتہ،اخبارات اور انٹرنیٹ کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔
بعض حکام کی جانب سے نے اس ٹرین کی ناکامی کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ان کے نزدیک کراچی اور اسلام آباد کا فضائی ٹکٹ عام حالات میں آٹھ ہزار تک میں مل جاتا ہے ۔